گنڈاپور کے الفاظ نامناسب ہو سکتے ہیں مگر ان کی سوچ کے ساتھ ہوں،فردوس عاشق

گنڈاپور کے الفاظ نامناسب ہو سکتے ہیں مگر ان کی سوچ کے ساتھ ہوں،فردوس عاشق

گنڈاپور کے الفاظ کو نامناسب کہا جا سکتا ہے مگر ان کی سوچ کے ساتھ ہوں، معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں، دونوں رہنماؤں کی شکست دیوار پر لکھی گئی ہے، یہ آنے والی شکست کا واویلا کرکے عوام کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں مریم نواز زہر اگل رہی ہیں، کوئی بھی محب وطن ن لیگ کے بیانیے کو قبول کرسکتا ہے نہ ہی اس کے ساتھ کھڑا ہوسکتاہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راج کماری اور ان کی کنیزیں اداروں پر حملے کررہی ہیں، وہ ظل سبہانی کو خوش کرنے کے لیے جو الفاظ استعمال کررہی ہیں اس پر بھی نظرثانی کرنی چاہیے۔

ہم اپنے اداروں اور قومی سلامتی کے ساتھ کھڑے ہیں، اداروں پر حملے کے بیانیے کو کوئی غیرت مند قبول نہیں کرے گا۔

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور میرے ساتھی ہیں، ان کے الفاظ کے چناؤ پر اعتراض ہے جو شاید مناسب نہیں تھا، ردعمل میں ہوسکتا ہے کہ امین گنڈا پور کے مریم سے متعلق الفاظ غلط ہوں مگر نظریات ٹھیک ہیں۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مریم نواز خوبصورت ہیں لیکن انہوں نے خود کو خوبصورت بنانے کے لیے نواز شریف کے ادوار حکومت میں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں۔

The post گنڈاپور کے الفاظ نامناسب ہو سکتے ہیں مگر ان کی سوچ کے ساتھ ہوں،فردوس عاشق appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: