گوجرانوالہ میں جلسہ شروع ہونے سے پہلے ہی حکومت نے اپوزیشن کو بڑاچیلنج دیدیا

گوجرانوالہ (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن کو گوجرانوالہ جلسے میں اسٹیڈیم بھرنے کا چیلنج دیدیا ۔ اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن کی قیادت ایک فیملی لمیٹڈ کمپنی ہے ،اپوزیشن کرپشن کے بچائو کیلئے مجمع لگا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دے دی ہے ،اگر عوام کو تنگ کرنے کے لیے سڑکوں پر جلسہ کیا تو اس کی اجازت ہمیں نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے خود اسٹیڈیم میں جلسے کیے ہیں ،ہم نے کبھی عوام کو تنگ

کرنے کی سیاست نہیں کی ہے ،اپوزیشن اسٹیڈیم کے اندر جلسہ کرے اور ایس او پیز ہر عملدرآمد کرے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنی کرپشن کا مال بچانے کے لیے عوام کو احتجاج میں جھونک رہے ہیں ،اپوزیشن حکومت پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ،ہم نے ان کے دبائو میں آنا نہیں ہے۔وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ چیلنج دیتاہوں کہ اپوزیشن جناح سٹیڈیم کوپورابھرکردکھادے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: