گوجرانوالہ میں عمران خان کے قافلے پر پتھراؤ ہوا تو عمران خان نے کہا آرمی چیف کو فون ملاؤ اور ۔۔۔ ” جاوید ہاشمی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2014 کے دھرنے کے دوران جب گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر پر پتھراؤ ہوا تو انہوں نے اسد عمر سے کہا کہ راحیل شریف سے بات کراؤ۔گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا



کہ یہ کہتے تھے کہ تبدیلی آچکی ہے، آج گوجرانوالہ کے سٹیڈیم میں دیکھو کہ لوگ غریب ہوگئے ہیں۔ تمہارے سلیکٹڈ کو تو پتہ بھی نہیں ہے کہ اسے کیوں لائے، اسے میرے سامنے لایا گیا اور میں اس کا سب سے بڑا گواہ ہوں۔مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران جب گوجرانوالہ میں کنٹینر پر پتھراؤ ہوا تو عمران خان کنٹینر میں ٹیبل کے نیچے چھپے ہوئے تھے، ٹلی کہہ رہا تھا کہ چھپ جاؤ مارے جائیں گے، وہ بھی میز کے نیچے چھپ گیا۔ میں آیا تو کہا باہر مسلم لیگ کے ورکرز ہیں، یہ میرے بچے ہیں، میں نے انہیں کہا کہ ہٹ جاؤ، جس پر انہوں نے میرا حیا کیا اور ہٹ گئے۔جاوید ہاشمی کے مطابق پتھراؤ کے دوران کنٹینر میں عمران خان نے کہا کہ اسد ہماری بات کراؤ ، ابھی فون ملاؤ اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بات کراؤانہوں نے کہا کہ پاکستان چلانے کیلئے آئین کو سلام کرنا اور اس کے سامنے گردن جھکانا پڑے گی ۔







%d bloggers like this: