گیارہ ماہ کی کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے درندے کوسزائے موت سنادی گئی

11ماہ کی کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے کو سزائے موت سنا دی گئی

پنجاب کے ضلع قصور میں گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ملزم رفیق کو گرفتار کیا گیا تھا جس پر الزام تھا کہ اس نے 11 ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ملزم رفیق کو جرم ثابت ہونے پر آج ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے سزائے موت سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم رفیق نے قصور ہی کے علاقے پیروڈالہ کی 11 ماہ زنیرہ فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی اطلاع ملنے پر قصور پولیس نے اگست 2019 میں ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قصور میں زینب نامی کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی لاش کچرا کنڈی پر پھینک دی گئی تھی۔ ننھی زینب کے والد امین انصاری کا اس کیس کے فیصلے پر کہنا ہے کہ ایسے درندوں سرعام پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے۔

امین انصاری نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایسے مجرموں کو پھانسی کی سزا یقینی بنائے اور اس سزا کی راہ میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کے اقدامات کرے۔

The post گیارہ ماہ کی کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے درندے کوسزائے موت سنادی گئی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: