ہراسانی کیس: علی ظفر کی میشا شفیع کو اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش

اداکار اور گلوکار علی ظفر نے ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے والی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کو کینیڈا سے پاکستان آ کر عدالت میں پیش ہونے پر تمام سفری اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کر دی ہے، علی ظفر کا کہنا ہے کہ میشا شفیع سفری اخراجات سے پریشان نہ ہو، میشا عدالت کے روبرو پیش ہو کرثبوت فراہم کریں۔۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارعلی ظفرکی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کے دوران عدالت کے روبرو پیش ہوئے، سماعت کے دوران میشا شفیع کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے میشا شفیع کا بیان مکمل کر لیا جائے۔

اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل کا عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میری موکلہ کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے کینیڈا سے پاکستان آنا پڑے گا جس پر بہت خرچہ ہوگا، وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے میشا شفیع اور دیگر گواہان کو 14 نومبر کو عدالت طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے تھے، جس پر علی ظفر نے لاہور سیشن کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ ہراسانی کے بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے میری پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی ہے۔

The post ہراسانی کیس: علی ظفر کی میشا شفیع کو اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: