ہمدردی کی بنیاد پر نوکری حاصل کرنے کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

ہمدردی کی بنیاد پر نوکری حاصل کرنے کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

ہمدردی کی بنیاد پر نوکری حاصل کرنے کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

بھارت میں ایک شخص نے ہمدردی کی بنیاد پر نوکری حاصل کرنے کیلئے اپنے باپ کو ہی قتل کرڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکنڈ کے علاقے رام گڑھ کے رہائشی 55 سالہ کرشنا رام کو اس کے اپنے بیٹے نے ہی صرف اس لیے قتل کرڈالا کہ باپ کے قتل ہونے پر سرکار اس سے ہمدردی کرتے ہوئے نوکری دیدے گی۔

پولیس کے مطابق کرشنا رام کی گلا کٹی ہوئی لاش سینٹرل کول فیلڈ لمیٹڈ(سی سی ایل )کی ورکشاپ سے ملی جس میں وہ کام کیا کرتا تھا، لاش کے پاس سے ہی آلہ قتل اور مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا۔

دوران تفتیش کرشنا رام کے 35 سالہ بیٹے نے باپ کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہمدردی کی بنیاد پر سرکاری نوکری حاصل کرنے کیلئے والد کو قتل کیا۔

پولیس حکام نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سی سی ایل کے قانون کے مطابق دوران سروس کسی ملازم کی موت کی صورت میں اس کے وارث کو نوکری دی جاتی تھی، اسی قانون سے فائدہ اٹھانے کیلئے کرشنا رام کے بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کر ڈالا۔

The post ہمدردی کی بنیاد پر نوکری حاصل کرنے کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کردیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: