ہم نام اکاؤنٹ ہولڈر زکی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرانے والے بینک ملازمین گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، ہم نام اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرانے والے بینک ملازمین گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے کمرشل بینکس سرکل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نیشنل بینک کی تین ملازمین اور ایک پرائیویٹ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ملزمان ہم نام بینک اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کروا رہے تھے۔

ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ نیشنل بینک کے گرفتار ہونے والے تین ملزمان میں اشہد صدیقی ، جہانزیب بشیر ، کریم بخش اور محمد اوصاف نامی پرائیویٹ ملزم شامل ہے ، جنہوں نے ملی بھگت سے 84 لاکھ روپے سے زائد خورد برد کی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بینک ملازم اشہد صدیقی نے جعلسازی اور فراڈ کے ذریعے بینک کے ملازمین کے ساتھ مل کر اپنے ہم نام اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کروا لی تھی، جس پر بینک مینیجر نے واقعے کی شکایت ملنے پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

بعد ازاں بینک مینیجر کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے نیشنل بینک کے 3 اور ایک پرائیویٹ ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

The post ہم نام اکاؤنٹ ہولڈر زکی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرانے والے بینک ملازمین گرفتار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: