ہوشیار باش پاکستان میں ہیکرز واٹس ایپ اکائونٹ ہیک کرنے کیلئے سرگرم‎،کیسے ہیک کرتے ہیں ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ہیکرز واٹس ایپ اکائونٹ ہیک کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے پاکستان میں واٹس ایپ اکائونٹس ہیک کرنے کیلئے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیکرز کی طرف سے صارف کو مختلف نمبرز سے واٹس ایپ پرپیغام چھوڑا جاتا ہے جس میں کہا صارف سے کہا جاتا ہے کہ 6 ہندسوں پر مبنی ایس ایم ایس غلطی سے آپ کو بھیج دیا گیا برائے مہربانی آپ اس کوڈ کو متعلقہ نمبر پر بھیج دیں،کوڈ بھیجنے سے صارف کا واٹس ایپ ہیک کر

لیا جاتا ہے جس کے بعد ہیکرز آپ کے واٹس نمبر سے وہ پیغام آپ کے تمام کنٹیکٹ کو بھی بھیج دیتے ہیں  ۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: