یواے ای: قومی پرچم کی توہین پر 25 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ درہم جرمانہ

ایک طرف تو پاکستان میں بانی قائداعظم کے مزار کی بے حرمتی پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر میڈیا تنقید کررہا ہے اور کیپٹن صفدر کو معصوم قرار دینے کی کوشش میں ہے لیکن دوسری جانب یواے ای میں قومی پرچم کی توہین کے مرتکب شخص کو انتہائ سخت سزا دی گئی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای(متحدہ عرب امارات) میں ملکی پرچم کی توہین پر بھاری جرمانے اور قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ قانون کے تحت ایسی توہین کے مرتکب شخص پر 5 لاکھ درہم جرمانہ اور 25سال تک قید کی سزا عائد کی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے محکمہ انصاف نے عوامی آگاہی کیلئے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوامی مقامات یا عوامی آمدو رفت کے لیے کھلی جگہوں پر اماراتی پرچم کی توہین کرنے والوں کے لیے ملکی قانون میں سخت سزائیں موجود ہیں۔

محکمہ انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 1971 کے دوسرے وفاقی قانون کا آرٹیکل 3 متحدہ امارات کے پرچم سے متعلق ہے جس کے مطابق قومی پرچم کو گرانے، پھینکنے، نقصان پہنچانے یا کسی بھی طریقے سے اس کی توہین کرنے والے کو کم سے کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ 25 برس کی قید ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں یو اے ای کے قومی پرچم کی توہین کے مرتکب شخص پر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی رکن ریاستوں ،خلیج تعاون تنظیم ممالک یا کسی دوسرے ملک کے پرچم کی توہین پر بھی یہی قانون لاگو ہوگا۔

The post یواے ای: قومی پرچم کی توہین پر 25 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ درہم جرمانہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: