103 سالہ شخص نے بڑا کارنامہ انجام دیدیا، سب حیرت زدہ رہ گئے ، گنیز بک میں نام درج

نیویارک (این این آئی)امریکا سے تعلق رکھنے والے 103 سالہ معمر شخص نے اسکائے ڈائیونگ کر کے سب کو حیران کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈوینچر کے شوقین 103 سالہ معمر شخص نے اسکائے ڈائیونگ کر کے ناصرف سب کو حیران کر دیا بلکہ انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا دیا ہے۔بلیسچکی نامی معمر شخص نے2017 میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر جشن کے طور پر پہلی مرتبہ اسکائے ڈائیونگ کی تھی جس کے بعد انہوں نے اب 2020 میں اپنے دو جڑواں پوتوں کے گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں

اسکائے ڈائیونگ کی۔معمر شخص نے جہاز سے 14 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اپنا شوق پورا کرنے کے ساتھ عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: