11 جنوری سے ادارے کھلیں گے یا نہیں وزارت صحت سے ملنے والی ایڈوائس پر منحصر ہوگا، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہےکہ 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشفقت محمود نےکہا کہ کرونا کے باعث تعلیم کا بہت نقصان ہوا، مارچ سے ستمبر کے وسط تک تعلیمی ادارے بند رہے اور پھر دوبارہ بند کرنے پڑے لیکن ہم نےمختلف طریقے اپنائے اور تعلیم کاسلسلہ جاری رکھا۔

انہوں نےکہا کہ کرونا کی نئی قسم بھی آئی ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں اور تعلیمی ادارےکھولنےکا حتمی فیصلہ وزارت صحت کی سفارش پر ہوگا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 4 جنوری کو وزارت صحت سے مشاورت  لےکر فیصلہ کریں گے البتہ 11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں، اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

واضح رہےکہ کرونا کی دوسری لہر کے باعث  ملک بھر میں 26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کردیے  جنہیں صورتحال کا جائزہ لے کر 11 جنوری سےکھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

%d bloggers like this: