12 پلاٹوں کی نیلامی کا کیس: شہباز شریف کے خلاف نیب کا کیس بند کرنے کا اعلان

اپوزیشن لیڈر برائے  قومی اسمبلی شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کردیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔ ریفرنس میں شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گیے وہ ٹریس ایبل نہیں ہیں۔ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

 انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔ انکوائری میں نامزد میاں عطااللہ اور میاں رضا عطا اللہ وفات پا چکے ہیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی۔ نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف جون 2000 میں انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔ 

%d bloggers like this: