17سال بعد نومبر کے سرد ترین دن کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 17 سال بعد نومبر کا سب سے سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق موسمِ سرما نے شمالی ہندوستان کے بڑے حصوں میں اپنی برفیلی گرفت مضبوط کر دی ہے۔خاص طور پر بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جہاں اتوارکی صبح کم سے کم درجہ حرارت 9.6ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیاکا مزید کہنا تھا کہ نئی دہلی میں 2003 کے بعد سے یہ اب تک کا نومبر کا سب سے کم ترین درجہ حرارت ہے۔دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقے شدید سردی کی

لپیٹ میں ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جنوری میں نئی دہلی کا 1901 کے بعد سب سے سرد ترین موسم ریکارڈ کیا گیا تھا، اس طرح سردی کا 118 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: