پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حیات آباد سے لاپتہ چار بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے کے مطابق عدالت نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ، جے آئی ٹی رپورٹ فائل میں موجود ہے لیکن اس میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ مغویوں کو کس نے اغوا کیا ہے۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ڈیفنس کو طلب کیا لیکن کوئی پیش نہیں ہوا، سیکشن آفیسرز عدالت آئے بتایا کہ وہ رپورٹ جمع کریں کہ لاپتہ افراد ان کے پاس نہیں ہے۔
یہ بھی نوٹس کیا گیا کہ درخواست گزار جو اپنے پیاروں کی بازیابی کی کوشش کررہے ہیں ان کو نادرا نے نوٹس جاری کر کے ذلیل کیا، عدالت کے پاس چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں ہے۔
تحریری حکم نامہ کے مطابق چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ پیش ہوکر لاپتہ افراد کی بازیابی کا ٹائم لائن دیں۔