URDUINSIGHT.COM

تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کا جلسہ ملتوی کردیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کا جلسہ ملتوی کر دیا۔
سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنی تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کے لئے باضابطہ اجازت نہیں ملی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری نے درخواست جمع کرائی تھی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔