اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 10 سالہ پاکستانی بچے نے قر ات کے عالمی مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔
الجزائر کی جانب سے ‘مزمیر داود’ عالمی حسن قر ا ت کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جہاں دنیا کے 15 ممالک سے بچوں نے شرکت کی۔عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی سوات سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ محمد بشار نے کی جس نے مقابلے میں نہ صرف چوتھی پوزیشن لی بلکہ بشار نے مقابلے میں 1500 ڈالر کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔
بتایا جارہا ہے کہ محمد بشار کی کامیابی نے پاکستان اور الجزائر کے درمیان مضبوط ثقافتی اور روحانی تعلقات کو اجاگر کیا ہے جبکہ اس مقابلے کا اہتمام الجزائر کے نجی میڈیا آو¿ٹ لیٹ ایکوروک نے کیا تھا۔
اس مقابلے کا انعقاد 18 اگست سے 31 اگست تک کیا گیا جس کا مقصد قر ات کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانا تھا۔