URDUINSIGHT.COM

پنجاب میں ڈرون سے ماحولیاتی نگرانی کے پہلے سیٹلائٹ سے جڑے جدیدنظام نے کام شروع کر دیا

 

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون سے پنجاب میں ماحولیاتی نگرانی کے پہلے سیٹلائٹ سے جڑے نظام نے کام شروع کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اور دھوئیں کے اخراج پر چھاپوں کا آغاز ہو گیا ،محمکہ ماحولیات نے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے 2 فیکٹریاں بند کرا دیں ,ڈرون کے ذریعے دھواں پھیلانے اور ماحولیاتی قانون پر عمل نہ کرنے والی فیکٹریوں کا سراغ لگایا گیا .شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ پر 2فیکٹریوں پر محکمہ ماحولیات کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا ، بھٹی گرا کر فیکٹریاں سیل کر دی گئیں ۔

ہلاکتیں

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کو شاباش دیہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سموگ آنے سے پہلے پیشگی بچاؤ مہم مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ان وجوہات کا خاتمہ کرنا ہے جس کی وجہ سے سموگ ہوتی ہے اور ہر سال اڑھائی لاکھ لوگوں کی جان چھین لیتی ہے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اپیل کی کہ اڑھائی لاکھ زندگیاں چھیننے والی سموگ کے خاتمے میں پنجاب کا ہر شہری مدد کرے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔