URDUINSIGHT.COM

بجلی کی قیمتیں ناقابلِ برداشت، ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے، وزیر توانائی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرِ ثانی کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پاور پروڈیوسرز اور حکومت یہ بات سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتِحال برقرار نہیں رہ سکتی۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو خاص حد تک کاروباری سمجھوتا کیے بغیر جلد رعایت فراہم کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے موجودہ نرخ سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ حکومت نئے معاہدے کے لیے آئی پی پیز کو مجبور نہیں کرے گی بلکہ معاہدے میں تبدیلیاں باہمی رضا مندی سے ہوں گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔