URDUINSIGHT.COM

چینی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے وزیراعظم لی کیانگ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق چینی وزیراعظم لی کیانگ اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا،سعودی عرب اورچین کے درمیان وفواد کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے،دونوں ملکوں کے وفود نے تجارت ،توانائی ،سرمایہ کاری اور دیگر امور پر گفتگوکی۔

چینی وزیراعظم سعودیہ-چین مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیر اعظم سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔چینی وزیراعظم کے سعودی عرب اور امارات کے دورے میں توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔