URDUINSIGHT.COM

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ایمرجنسی اور او پی ڈی فیس بڑھا دی گئی

پشاور (ویب ڈیسک) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی اور او پی ڈی فیس بڑھا دی گئی۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ ایل آر ایچ میں ایمرجنسی اور او پی ڈی کی فیس میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق او پی ڈی اور ایمرجنسی کی پرچی فیس 50 روہے کر دی ہے، پرچی فیس میں اضافے کی منظوری ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے دی تھی۔

جیونیوز کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ہسپتال چلانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔