URDUINSIGHT.COM

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں آنے کے بعد موٹاپے اور شکل و صورت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد تنقید کا سامنا کیے جانے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ اداکاری شروع کی تو میں موٹی تھی اور میرا رنگ اور شکل و صورت بھی اداکاراؤں والی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے میں اپنے آپ سے مطمئن تھی تاہم اداکاری شروع کرنے کے بعد میرے لیے صورتحال تبدیل ہوگئی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کیرئیر کے ابتدائی دور میں مجھے مٹاپے اورشکل کی بنیاد پر تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا گیا۔ وزن کم کرنے کے باوجود آج تک میں وزن کے بارے میں محتاط ہوں اوروزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے جدوجہد کرتی رہتی ہوں۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میرے دوست مجھے کہتے ہیں کہ اب ڈائٹنگ کرنا چھوڑ دو اور زندگی کو انجوائے کرو لیکن میں خود کو بالی ووڈ کے تقاضوں کے مطابق رکھنا چاہتی ہوں۔واضح رہے کہ اداکارہ فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی، ہائی وے سمیت متعدد ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

کام کے محاذ پر عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’جگرا‘ ہے جس میں ان کے ساتھ ویدانگ رائنا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ فلم 11 اکتوبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں نومبر 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے راہا کپور رکھا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print