URDUINSIGHT.COM

او آئی سی میں چین اور پاکستان کے نمائندوں کی ملاقات، حمایت کا عزم دہرایا

مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)جدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر سے سعودی عرب میں چین کے سفیر اور او آئی سی کے نمائندے ایچ ای چانگ ہوا نے ملاقات کی –

 سید فؤاد شیر نے روزنامہ پاکستان سے بات چیت میں کہا کہ چین کے سفیر کا استقبال کر کے خوشی ہوئی، ملاقات کے دوران او آئی سی کے رکن ممالک کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور سیاسی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور انہوں نے حمایت کا عزم دہرایا۔

ایمب چانگ نےاو آئی سی ممالک کو آپس میں تعلقات بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اوائی سی کے نمائندوں کو آپس میں جوڑنے کے پاکستان کے کردار پرشکریہ ادا کیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔