URDUINSIGHT.COM

بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ ودیگر کو نوٹسز جاری ،جواب طلب

اسلام آباد)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ودیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیئے،عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد و دیگر کونوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی سماعت 27ستمبر تک ملتوی کردی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔