لاہور)لاہور کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والاکو مبینہ غیرقانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے کیس سے ڈسچارج کر دیا اور ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کینٹ کچہری لاہورمیں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کی جانب سے مبینہ غیرقانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ندیم مبارک کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا،عدالت نے ملزم ندیم مبارک کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں،ملزم کیخلاف ریکوری کا بیان ریکارڈ پر موجود نہیں،تفتیشی افسر کی ملزم کو جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے،گرفتار ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے،ملزم کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔