URDUINSIGHT.COM

ایران کے میزائل حملوں کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کس جگہ چلے گئے تھے؟ بڑا انکشاف

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے وقت اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو زیرِ زمین بنکرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے مطابق جیسے ہی ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی سرحد عبور کی سائرن بجنے لگے اور وزیراعظم نیتن یاہو اپنی کابینہ کے متعدد ارکان کے ساتھ زیر زمین بنکرز میں چھپ گئے تھے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے ارکان کئی گھنٹوں تک زیر زمین بنکرز میں رہے یہاں تک کہ جب ایران نے حملہ مکمل ہونے کا اعلان کیا۔

ایران کے بیان کے بعد وزیرِاعظم نیتن یاہو اور کابینہ کے ارکان کم از کم 4 گھنٹے بعد زیر زمین پناہ گاہوں سے باہر نکلے۔یاد رہے کہ محفوظ بنکرز سے باہر نکلنے کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ایک سنگین غلطی کی ہے جس کی اسے قیمت چکانی پڑے گی۔

ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے تھے جو اس کے 3 فوجی مراکز پر گرے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔