URDUINSIGHT.COM

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی ، سری لنکن سپنر اوین جیا وکراما پر ایک سال کی پابندی

کولمبو)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سپنر اوین جیا وکراما کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے سری لنکا کے سپنر پراوین جیا و کراما پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تمام فارمیٹ کے لیے ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپنر پراوین جیا و کراما پر انٹرنیشنل کرکٹ اور لنکا پریمیئر لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات تھے۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکن سپنر نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی تسلیم کی، ان پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے، آف اسپنر پراوین جیا وکراما کی ایک سالہ پابندی میں 6 ماہ کی معطلی بھی شامل ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔