URDUINSIGHT.COM

بنگلہ دیش نے بھارت سمیت 4 ملکوں سے ہائی کمشنر واپس بلا لیئے

ڈھاکا ) بنگلادیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلالیے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے نئی دہلی، برسلز، کینبرا اور لزبن سے ہائی کمشنروں کو واپس آنےکاحکم دیا۔ خبر ایجنسی کا بتانا ہےکہ بنگلادیش نےاقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کو بھی واپس بلالیا جب کہ اس سے قبل بنگلادیش لندن سے بھی اپنی ہائی کمشنرکو واپس بلاچکا ہے۔

بنگلادیشی حکام کا بتانا ہے کہ ہائی کمشنروں کو واپس ڈھاکا آنےکاحکم سفارتی عہدوں پرتبدیلیوں کاحصہ ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔