URDUINSIGHT.COM

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں اچانک تقریب کا سٹیج چھوڑ کر چلے گئے لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی ) ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب کا اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد میں یتیم بچوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ‘پاکستان سویٹ ہوم’ میں بچوں کیلئے ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں معروف اسکالر کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی۔انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اسٹیج پر یتیم لڑکیوں کو ایوارڈ پیش کرنے کا کہا گیا اور جیسے ہی اسٹیج پر لڑکیاں آئیں تو ڈاکٹر ذاکر اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لڑکیوں کو شیلڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں نامحرم ہیں اس لیے وہ شیلڈ پیش نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 30 ستمبر کو ایک ماہ کے دورے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔