URDUINSIGHT.COM

یونس خان نے کپتانی کے لیے دو کھلاڑیوں کا نام تجویز کر دیا

ایڈ یلیڈ)سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کلچر میں بڑے کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جاتا ہے جو کہ غلط ہے۔قومی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشورہ دیا کہ بابراعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان یا فخر زمان میں سے کسی ایک کو کپتان بنانا چاہیے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر ایڈیلیڈ میں موجود یونس خان نے کہا کہ کپتانی سے الگ ہونا بابراعظم کیلئے بہتر ہوگا۔لیجنڈری کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جبکہ سلیکشن کے مسائل ہیں، ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کیساتھ کھیل چکا ہوں وہ پاکستان ٹیم کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب یونس خان کو دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ کی جانب سے کیپ بھی دی گئی جبکہ وہ 5 اکتوبر کو میلبرن میں کرکٹ آ سٹریلیا کے سمر کیمپ میں بھی شرکت کریں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔