URDUINSIGHT.COM

اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16 کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ شو میں مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اسٹارز بھی اپنی موجودگی سے شو کی رونق میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ اس بار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے بیٹے جنید کے ساتھ بگ بی کے شو میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان اپنے بیٹے جنید کے ساتھ بگ بی کے شو میں پہنچے، اس دوران امیتابھ اور عامر نے ایک دوسرے کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی کہانیاں شیئر کیں۔ اس موقع پرعامر نے بگ بی کی شادی سے متعلق بڑا سرپرائزدے دیا جسے دیکھ کر بگ بی کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔

سونی ٹی وی نے 3 اکتوبر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کون بنے گا کروڑ پتی کا ایک کلپ شیئر کیا ہے۔ اس پرومو میں عامر خان امیتابھ بچن سے کہتے ہیں کہ آپ سے ایک سوال ہے، ’کیا آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟‘ اس پر بگ بی نے جواب دیا، ’3 جون 1973‘۔

یہ سن کر عامر کہتے ہیں کہ کوئی ثبوت دو۔ اس کے بعد عامر کہتے ہیں، میرے پاس ثبوت ہے۔ میرے پاس آپ کی شادی کا کارڈ ہے اور میرے پاس ثبوت ہے کہ میں آپ کا نمبر ایک فین ہوں۔ یہ سن کر امیتابھ بچن ہنسنے لگتے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔