URDUINSIGHT.COM

سپیکرقو می اسمبلی کو عادل بازائی اور الیاس چودھری کیخلاف ریفرنسز موصول

اسلام آباد ) سپیکرایاز صادق کو ممبران قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس چودھری کیخلاف ریفرنسز موصول ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عادل خان بازائی کیخلاف ریفرنس ن لیگ کی طرف سے دائر کیا گیا ،الیاس محمد چودھری کیخلاف ریفرنس مسلم لیگ ق کی طرف سے دائر کیا گیا۔ریفرنسز میں کہا گیا ممبران نے بجٹ سیشن میں پارٹی ڈائریکشنز کی خلاف ورزی کی،عادل خان بازائی حلقہ 262 کوئٹہ ، الیاس محمد چودھری حلقہ 62 گجرات سے منتخب ہوئے تھے۔ریفرنسز کے متن میں کہا گیا ہے کہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز فالو کرنے کے پابند ہیں،ریفرنسز میں ممبران کیخلاف فوری کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔