URDUINSIGHT.COM

عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کو ہر حال میں ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد ) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں علی امین گنڈاپور ہر حال میں ڈی چوک پہنچیں گے چاہے دو دن کیوں نہ لگ جائیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے احتجاج کی حکمت عملی مکمل کر لی ہے۔بانی چیئرمین کی ہدایت پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم اور دیگر عہدیداران نے حکمت عملی فائنل کی اور علی امین گنڈاپور کو بانی چئیرمین کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج میں اراکین قومی اسمبلی شریک نہیں ہوں گے جبکہ ڈی چوک میں احتجاج کی ذمہ داری راولپنڈی اسلام آباد کی تنظیم کی ہوگی، علی امین گنڈا پور کے پہنچنے تک مقامی قیادت احتجاج کرے گی۔کارکنان کے لئے ماسک، نمک، پانی ، کپڑے سمیت دیگر چیزوں کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر اور شیخ وقاص اکرم تمام احتجاج کی نگرانی کریں گے، اس کے علاوہ ایم این ایز اپنے حلقے کے لوگوں کو احتجاج میں آنے کی ہدایت دیں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔