URDUINSIGHT.COM

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر لیک کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کی بیٹی اور اپنی دوست سہانا خان کا نمبر لیک کرنے کا اعتراف کرلیا۔

آج نیوز بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں کی گئی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے غلطی سےسوشل میڈیا پر سہانا خان کو نمبر لیک کردیا تھا اور اس کے بعد سہانا کا نمبر ہیک ہوگیا ۔حال ہی میں ایک یوٹیوب شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اننیا نے سہانا خان کا نمبر لیک کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر غلطی سے سہانا خان کا نمبر لیک کردیا تھا جس کے بعد سہانا کا نمبر ہیک ہوگیا تھا۔

اننیا کا کہنا تھا کہ میں سہانا کو فیس ٹائم کال کررہی تھی، سہانا فون نہیں اٹھارہی تھی تو میں نے سکرین شاٹ لے کر انسٹاگرام پر پوسٹ کردیا، اس اسکرین شاٹ میں سہانا کا نمبر بھی موجود تھا اور یوں میں نے سہانا کا نمبر لیک کردیا تھا۔اس انٹرویو کے دوران اننیا نے اپنا فون نمبر لیک کرنے کی کہانی بھی شیئر کر دی۔

اننیا نے بتایا کہ میں نے ایک مرتبہ غلطی سے اپنا نمبر بھی لیک کردیا تھا، ایک انٹرویو کے دوران پریس کانفرنس ہورہی تھی، میرا انٹرویو بھی شروع ہوچکا تھا اسی دوران کچھ رپورٹرز میرے پاس آئے اور انپوں نے مجھ سے میرا نمبر مانگاتو میں نے نمبر دے دیا لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ انٹرویو شروع ہو چکا ہے، اس کے بعد ان لوگوں نے میرے نمبر کے ساتھ یوٹیوب پر میرا انٹرویو ڈال دیا اور یوں میرا نمبر لیک ہوگیا۔

اننیا نے کہا کہ بعد میں سہانا نے مجھے فون کرکے بتایا کہ میرا نمبر ہیک ہوگیا جس پر میں حیران تھی لیکن جلد ہی سہانا کو کسی نے بتادیا کہ یہ میں نے کیاہے۔یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق اننیاپانڈے ان دنوں تھرلر فلم CTRL کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ڈائریکٹر وکرمادتیہ موٹواکی ڈائریکشن میں بننے والی فلم سی ٹی آر ایل 4اکتوبر سے نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔