URDUINSIGHT.COM

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (آئی این پی) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا گیا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کر کے اپنے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ رات مجھے لندن میں لوٹ لیا گیا تاہم انہوں نے اس واردات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہونے کی روداد بتاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ میرا والٹ چلا گیا، پیسے چلے گئے، شناختی دستاویزات، کارڈز اور لاکر کی چابی بھی چلی گئی۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ چوروں نے جو سامان لوٹا اس میں ان کی مرحومہ والدہ کا شناختی کارڈ اور ان کی تصویر بھی چلی گئی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔