URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی اسلام آباد پولیس کا اہلکار جاں بحق

اسلام آباد)پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی اسلام آباد پولیس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

سما ٹی وی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا پمز ہسپتال میں داخل زخمی اہلکار عبدالحمید جاں بحق ہو گیا،عبدالحمید 26نمبر چونگی پر مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی ہو گیا تھا۔

عبدالحمید اسلام آباد پولیس انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے،جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کچھ دیر بعد پولیس لائنز میں ادا کی جائےگی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔