URDUINSIGHT.COM

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدر بننے کا دعویٰ کردیا

پنسلوانیا )سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 دن بعد امریکا کا ایک بار پھر صدر بننے کا دعوی کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں قاتلانہ حملے کی جگہ پر ریلی سے خطاب کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 31 دن بعد صدارتی انتخابات ہیں جس میں ہم جیتیں گے، یہ امریکا کی تاریخ میں سب سے اہم انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو متحد اور مضبوط کریں گے، میں آپ کے مستقبل کے لیے لڑ رہا ہوں، میں نے سفر کا آغاز سیاسی استحکام اور ملک کی ترقی کے لیے کیا، موت کے خطرے کی صورت میں بھی کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، آپ کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر سوچے، آپ ہر حالت میں اور ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔