URDUINSIGHT.COM

کے پی ہاؤس سے باہرنکلنےکی تصویر علی امین کی نہیں، میری ہے،صوبائی وزیرپختون یار خان

پشاور ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا پر کے پی ہاؤس کے اندر اور باہر آتے جاتے وائرل ویڈیو اور تصاویر کے حوالے سے ایک اور دعویٰ سامنے آیا

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پختون یار خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس سے میں نکل رہاتھا، باہر جاتے ہوئے میری تصویر لی گئِی ہے، یہ وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسی لباس اور پگھڑی پہنے مجھَے ڈی چوک میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، ہم پہلے بھی متحد تھے اور آج بھی متحد ہیں۔

پختون یار خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جب کے پی ہاوس پر حملہ ہوا اس وقت وہ اندر موجود تھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔