URDUINSIGHT.COM

رواں ماہ نیپال میں ساف ویمنز چیمپئن شپ:حتمی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا

کٹھمنڈو  )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے رواں ماہ نیپال میں ہونے والی ساوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) ویمنز چیمپئن شپ 2024 کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

پی ایف ایف کے اعلان کردہ سکواڈ میں نشا اشرف، مافیا پروین اور رومیسا خان بطور گول کیپر جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

 ڈیفنڈر کے طور پر کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان، نزالیہ صدیقی، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر اور مہرین خان کے نام بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔

حتمی سکواڈ میں مڈ فیلڈر کے طور پر سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثناء مہدی، آمنہ حنیف، رامین فرید اور کائنات بخاری جبکہ فارورڈ کیلئے نادیہ خان، ظہمینہ ملک، اسریٰ خان، انمول حرا، انوشے عثمان اور عالیہ صادق کو بھی حتمی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی جبکہ قومی ٹیم 12 اکتوبر کو اسلام آباد سے براستہ دبئی، نیپال روانہ ہوگی۔

ایونٹ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا، بعد ازاں گروپ مرحلے میں 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 میں ٹیم پاکستان کے دونوں میچ شام 4 بج کر 45 منٹ پر کھیلے جائیں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔