URDUINSIGHT.COM

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس دن ساڑھے 11 بجے طلب کیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی پر یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔