URDUINSIGHT.COM

عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد الیکشن کا آڈٹ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف نے خدشے کا اظہار کر دیا

اسلام آباد)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ خدشہ موجود ہے عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد الیکشن کا آڈٹ ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ جب پہلی بار یہ بات کہی تھی تو مجھے اس بات کے اشارے ملے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خدشہ موجود ہے عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد الیکشن کا آڈٹ ہوسکتا ہے، دعا ہے یہ لڑائی آگے نہ بڑھے اور معاملات انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹی وی انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا تھاکہ ملک میں الیکشن منسوخ قرار دیے جانے کی بات ہو رہی ہے، سرگوشیاں یہ بھی ہو رہی ہیں کہ اکتوبر میں عدالت میں الیکشن سے متعلق درخواست آجائے تو نمٹ لیں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔