ملتان )ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لئے ہیں۔
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں ،میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 96 رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ پر شروع کی تو زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
لیکن 113 کے مجموعے پر زیک کرالی نے شاہین آفریدی کو عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرا دیا، انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 78 رنز سکور کئے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز سکور کئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 82، نسیم شاہ نے 33 اور بابر اعظم نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔