URDUINSIGHT.COM

انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مضبوط، جوئے روٹ کی ڈبل سینچری، 12 رنز کا خسارہ باقی

ملتان  )انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگ میں جوئے روٹ کی ڈبل سینچری کی بدولت 544 رنز بنا لیے ہیں جبکہ 3 کھلاڑی آوٹ ہیں، انگلینڈ کو فی الحال صرف 12 رنز کے خسارے کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 556 رنز کے خلاف انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور اولی پاپ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کپتان زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ، وہ صرف رنز پر ہی پولین لوٹ گئے تاہم زیک کرولی نے بہترین انداز میں جوئے روٹ کا ساتھ دیتے ہوئے 78 رنز کی اننگ کھیلی ۔

جوئے روٹ نے پاکستانی باولرز کی خوب دھنائی کی اور فی الحال 202 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ بین ڈکٹ نے بھی ان کا ساتھ دیا لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور 84 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ ہیری بروک اس وقت وکٹ پر جوئے روٹ کے ساتھ موجود ہیں اور وہ بھی ڈبل سینچری کے خواب سجائے بیٹھے ہیں جوکہ بظاہر ایسا لگتاہے کہ پاکستانی باولرز ٹوٹنے نہیں دیں گے ، ہیری بروک اس وقت 170 رنز بنا چکے ہیں اور کیئر کی بہترین اننگ کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری قومی ٹیم 556 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں کپتان شان مسعود 151 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ سلمان آغانے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 104 رنز کی اننگ کھیلی ۔ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق نے بھی سینچری بنائی جبکہ سعود شکیل نے 82 رنز کی اننگ کھیلی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 30 اور سعود شکیل 33 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ، شاہین شاہ آفریدی نے بھی وکٹ پر قدم جمانے کی بھرپور کوشش کی لیکن 26 رنز ہی بنا پائے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔