نئی دہلی )بھارت کی ریاست گجرات کے معروف رجواڑے (princely state) جام نگر کے مہاراجہ جام صاحب آف نوا نگر نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اجے جدیجہ کو جام نگر کا ولی عہد مقرر کیا ہے۔ اجے جدیجہ نے ولی عہدی قبول کرلی ہے۔
اس حوالے سے جام صاحب آف نوا نگر شترو سلیا سنگھ جی دِگ وجے سنگھ جی نے گجراتی زبان میں خصوصی فرمان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ولی عہدی قبول کرنے پر اجے جدیجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مہاراجہ جام صاحب آف نوا نگر نے اپنے فرمان میں امید ظاہر کی ہے کہ اجے جدیجہ جام نگر کی ’ریاست‘ کے لوگوں کی بہبود کے لئے ان تھک محنت کریں گے۔
اجے جدیجہ نے 1992 سے 2000 تک بھارتی کرکٹ ٹیم میں نمایاں حیثیت سے خدمات انجام دیں اور اس دوران وہ نائب کپتان کے منصب پر بھی فائز رہے۔
اجے جدیجہ کا کریئر ا±س وقت ختم ہوگیا جب ا±ن پر میچ فکسنگ کا الزام لگا اور ا±ن پر پابندی عائد کردی گئی۔ ان کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔
دہلی ہائی کورٹ نے 2003 میں پابندی ہٹادی تھی مگر اجے جدیجہ نے کرکٹ کی دنیا میں واپس آنے کو ترجیح نہیں دی۔ اِس کے بعد انہوں نے آئی پی ایل کی متعدد ٹیموں کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور حال ہی میں انہوں نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی بھی کوچنگ کی ہے۔