URDUINSIGHT.COM

سیاحوں کیلئے خوش خبری، اہم ملک نے پروازیں مفت کردیں

ٹوکیو)ایک طرف دنیا بھر میں یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ سیاحت کچھ زیادہ ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں کئی ممالک کے لیے مشکلات بھی پیدا ہوئی ہیں۔

بعض یورپی ممالک میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مقامی باشندے شدید الجھنوں کا شکار ہیں۔ ایسے میں جاپان کی طرف سے سیاحوں کو مفت پروازوں کا فراہم کیا جانا انتہائی حیرت انگیز قرار دیا جارہا ہے۔جاپان ایئر لائنز نے سیاحت کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے مفت پروازوں کی آفر کی ہے۔ اسپین سیاحت کے شعبے کو غیر معمولی فروغ دینے والا ملک ہے۔ ہسپانوی باشندے غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد سے پریشان ہیں۔ ایسے میں جاپان ایئر لائنز کا فیصلہ بہت عجیب سمجھا جارہا ہے۔

جاپان ایئر لائنز نے جاپان کی حدود میں غیر ملکی سیاحوں کو مفت پروازیں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی کرنسی ین اس وقت قدر کی گراوٹ کا سامنا کر رہی ہے۔

 جاپان ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ مفت پروازوں کا مقصد جاپان کے ایسے سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ہے جہاں عمومی طور پر لوگ جانا زیادہ پسند نہیں کرتے۔ماہرین یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس کے نتیجے میں دارالحکومت ٹوکیو اور دیگر مقامات پر بیرونی سیاحوں کا دباؤ بڑھے گا۔

جاپان ایئر لائنز کی ڈیل امریکا، کینیڈا، میکسیکو، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، ویتنام، فلپائن، چین، بھارت، انڈونیشیا اور تائیوان کے سیاحوں کے لیے ہے۔مسافروں سے کہا گیا ہے کہ پہلے وہ انٹرنیشنل راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ بک کروائیں اور پھر جاپان کی اندرونی پروازیں اُس پیکیج میں شامل کریں اور موازنہ کرکے بچت کا اندازہ لگائیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔