رباط)دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دنیا کا ٹھنڈا ترین مقام انٹارکٹکا جہاں گزشتہ چند سالوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہوا، مختلف ممالک میں غیر معمولی بارشیں اور سیلاب سے تباہی نے دنیا کی مشکل میں اضافہ کر دیا ہے۔
اب سہارا ریگستان جسے دنیا کا خشک ترین مقام کہا جاتا ہے، آنے والے سیلاب نے وہاں کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا۔
سہارا صحرا کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سیٹلائٹ سے لی جانے والی تصاویر میں جھیل ایریکی (Lake Iriqui) کو دکھایا گیا، جو 50 سال سے خشک تھی، لیکن اب پانی سے بھر گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف میٹرولوجی، ہوسین یوآب نے کہا کہ مراکش نے 30 سے 50 سالوں میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں دیکھی۔
ماہرین موسمیات نے اس بارش کو ایک غیر معمولی طوفان قرار دیا ہے۔ ان کے خیال میں یہ آنے والے مہینوں اور سالوں کے لیے خطے کا موسم بدل سکتا ہے۔ ہوسین یوآب کے مطابق کیونکہ ہوا میں اب زیادہ نمی موجود ہے، جس سے مزید طوفان کا خطرہ ہے۔
سہارا ریگستان کی موجودہ صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین موسمیاتی تبدیلی کو دنیا کی خاتمے سے جوڑ رہے ہیں۔