URDUINSIGHT.COM

مسلمانوں کا آج جو حال ہے وہ آپس کے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے ہے: ذاکر نائیک

لاہور  )عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کا آج جوحال ہے وہ آپس کے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے ہے۔

معروف مذہبی سکالر نے لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد میں اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں، قرآن انسانیت کو سکون فراہم کرنے کا حل دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی بادشاہی مسجد میں خطاب کرکے خوش ہوں، پاکستانیوں کی والہانہ محبت کا بے حدمشکور ہوں، مسلمان تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں،تمام انسان اللہ کی رسی کو تھام کر آپس میں تقسیم نہ ہوں۔

اسلامی سکالر کا کہنا تھا کہ مسلمان اگرباہمی تقسیم سے بچیں تو دنیا کی طاقتور قوت بن سکتے ہیں، دنیا میں مسلمانوں کی تعداد دو ارب سے زیادہ ہے، فلسطینیوں کا قتل دنیا میں لائیو دکھایا جا رہا ہے، ہم اللہ پر یقین پختہ رکھیں تو ہم دنیا بھر میں نمبر ون ہوں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔