URDUINSIGHT.COM

پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود کیلئے ہیومینیٹیرین ایوارڈ کا اعزاز

واشنگٹن )پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود کو سدرن کیلیفورنیا کی ہاسپیٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے اس سال کے ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

کیلیفورنیا کی ہاسپیٹل ایسوسی ایشن ریاست کے 500 سے زائد ہسپتالوں کی نمائندہ تنظیم ہے، ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر آصف محمود کو اس سال کے ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا تھا کہ بحیثیت ڈاکٹر اور انسانی حقوق ایکٹیوسٹ ان کے لئے یہ ایوارڈ اعزاز کی بات ہے۔

ڈاکٹر آصف نے مزید کہا کہ وہ یہ ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ وہ نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں سماجی انصاف کے لئے آواز اٹھاتے رہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔