ملتان)انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کااعلان کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل ٹیم میں شامل ہیں،مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کل انگلینڈ کیخلاف ڈیبیو کریں گے،اس کے علاوہ محمد رضوان، آغا سلمان، عامر جمال، نعمان علی ٹیم کا حصہ ہیں،ساجد خان، زاہد محمود کو بھی دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں شامل کیاگیا۔
قومی ٹیم میں سے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔