URDUINSIGHT.COM

بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے ایکس پر پیغام

اسلام آباد)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگست 2023میں سول سوسائٹی نے میثاق جمہوریت 2.0کا مطالبہ کیا،میثاق جمہوریت2.0کے مطالبے کا مقصد میثاق کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سوسائٹی کی سفارشات میں ایک وفاقی آئینی عدالت کا قیام بھی شامل تھا،ان کاکہناتھا کہ وفاقی آئینی عدالت کی تائید ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی کی تھی،عدالتی اصلاحات کیلئے سول سوسائٹی میں بھی اتفاق رائے ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔