URDUINSIGHT.COM

رانا محسن جمیل کو مسلم لیگ ن پرتگال کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر ) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے نائب صدر رانا محسن جمیل آف فیصل آباد کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مسلم لیگ ن پرتگال کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا-

بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ نے رانا محسن جمیل کو نوٹیفکیشن پیش کیا- تفصیلات کے مطابق رانا محسن جمیل ایک عرصہ تک مسلم لیگ ن سویڈن کے نائب صدر رہے ہیں –

ایک سال قبل وہ سویڈن سے بسلسلہ روزگار پرتگال شفٹ ہوئے ہیں- سویڈن میں ن لیگ کے لیے ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مسلم لیگ ن پرتگال کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے-

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔